اجزاء: مٹن 1کلو ٹماٹر 4عدد ہری مرچیں 6عدد نمک حسبِ ذائقہ کٹا ہوا ذیرہ 1کھانے کا چمچ کالی مرچ 1کھانے کا چمچ کھانے کا تیل 1کپ ادرک لہسن چوپڈ 2اور آدھا کھانے کا چمچ پانی حسبِ ضرورت ٹماٹروں کی بلانچنگ ترکیب: ایک پین میں پانی گرم کر کے اس میں ٹماٹر کاٹ کر ڈالیں اور ایک منٹ کے لئے بلانچ کریں۔ اب ٹماٹر نکال کر ٹھنڈے پانی میں ڈالتے جائیں اور ٹماٹروں کی جلد اتار دیں۔ پھر ایک کڑاہی میں کھانے کا تیل ، چربی اور مٹن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس میں ادرک لہسن اور بلانچڈ ٹماٹر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھکن سے ڈھانپ کر دو سے تین منٹ پکائیں۔ پھر ڈھکن اٹھا کر اس میں نمک، کٹی کالی مرچ، ذیرہ، ہری مرچیں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور ڈھکن سے ڈھانپ کر دس سے پندرہ منٹ پکنے دیں۔ اب پانی ڈال کر تھوڑی دیر مکس کریں اور پھر ڈھکن سے ڈھانپ کر مٹن گلنے تک پکائیں۔ تیاری کا وقت : 15 م...