- Ingredients - اجزاءسموسے کےلئے:
- میدہ دو کپ (All purpose flour 2 cups)
- اجوائن ایک چوتھائی چائے کا چمچ (Carom seeds ½ tsp)
- نمک آدھا چائے کا چمچ (Salt ½ tsp)
- گھی دو کھانے کے چمچ (Ghee 2 tbsp)
- پانی گوندھنے کےلئے (Water to knead)
- فلنگ کےلئے:
- آلو دو عدد (اُبلے ہوئے) (Potatoes 2 boiled)
- ہری مرچ دو عدد (کٹی ہوئی) (Green chilies 2 chopped)
- ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا) (Coriander leaves 1 tbsp chopped)
- لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی) (Red chili ½ tsp crushed)
- چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ (Chat Masala ½ tsp)
- نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ (Salt ¼ tsp)
- چاٹ بنانے کےلئے:
- سموسے دو عدد (Samosas 2)
- چنے آدھا کپ (اُبلے ہوئے) (Chickpeas ½ cup boiled)
- دہی آدھا کپ (پھینٹا ہوا) (Yogurt ½ cup beaten)
- لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی) (Red chili powder ½ tsp)
- چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ (Chat masala ½ tsp)
- پیاز دو کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی) (Onion 2 tbsp chopped)
- ہرے دھنیے کی چٹنی دو کھانے کے چمچ (Coriander chutney 2 tbsp)
- املی کی چٹنی چار کھانے کے چمچ (Tamarind chutney 4 tbsp)
- سیو دو سے تین کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی) (Sev 2–3 tbsp chopped)
دیگر اجزائے ترکیبی :
- سموسے کےلئے: ایک پیالے (bowl) میں میدہ، نمک، اجوائن اور گھی ڈال کر پانی کے ساتھ گوندھ (dough) لیں اور ڈھک کر تیس منٹ (30 mints) کےلئے چھوڑ دیں۔
- پھر اس کے پیڑے بنائیں۔
- اب ہر پیڑے (balls) کو لمبائی میں بَیل (bail) کر درمیان سے دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
- فلنگ کےلئے:اُبلے آلو ، کٹی ہری مرچ، کٹا ہرا دھنیا، کٹی لال مرچ، چاٹ مصالحہ اور نمک کو آپس میں ملا کر فلنگ (filling) تیار کرلیں۔
- پھر ہر ٹکڑے میں فلنگ (filling) بھر کے سموسے کی طرح فولڈ (fold)کرلیں۔
- اب یہ سموسے گرم تیل (hot oil) میں ہلکی آنچ (low heat) پر گولڈن فرائی (golden fry) کرلیں۔
- چاٹ بنانے کےلئے: ایک پلیٹ (dish) میں دو عدد سموسے ڈالیں۔
- ہر سموسے کو آہستہ سے دبائیں کہ یہ ٹوٹ جائیں۔
- اس پر اُبلے چنے اور تھوڑی سی دہی (yogurt) ڈالیں۔
- پھر اس پر لال مرچ اور چاٹ مصالحہ بھی چھڑک (sprinkle) دیں۔
- اس کے بعد ہرے دھنیے کی چٹنی اور املی کی چٹنی پھیلا کر ڈالیں۔
Comments
Post a Comment