Skip to main content

Laddoo Pethiyan لڈو پیٹھیاں



  • :لڈو پیٹھیاں کے لئے
  • چنے کی دال دو سو پچاس گرام
  • سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • اجوائن ایک چوتھائی چائے کا چمچ
  • نمک ایک چائے کا چمچ
  • بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
  • تیل تلنے کے لیے
  • :خوبانی کی چٹنی کے لئے
  • (خوبانی ایک سو پچیس گرام (سوکھی
  • نمک آدھا چائے کا چمچ
  • (لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  • زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • چینی آدھا کپ
  • پانی ایک کپ
  • :املی کی چٹنی کے لئے
  • (املی کا رس ایک کپ (گاڑھا
  • چھوہارے چھ عدد
  • (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
  • نمک آدھا چائے کا چمچ 
  • زیرہ ایک چائے کا چمچ
  • سرکہ ایک کھانے کا چمچ
  • گُڑ آدھا کپ
  • :سلاد کے لئے
  • مولی آدھی
  • گاجر آدھی
  • بند گوبھی آدھی

  1. لڈو پیٹھیاں کے لیے: چنے کی دال کو رات بھر کے لیے بھگو دیں۔
  2. پھر اس کا پانی نکال کر اس کو سفید زیرہ، اجوائن اور نمک کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔
  3. فرائی کرنے سے پہلے اس میں بیکنگ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔
  4. پھر بیٹر کو کھانے کے چمچ کی مدد سے گرم تیل میں ڈالیں اور لڈو پیٹھیاں تَل لیں۔
  5. اس کے بعد انھیں نکال کر تیار چٹنیوں اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔
  6. خوبانی کی چٹنی کے لیے: ایک پین میں سوکھی خوبانی، نمک، پسی لال مرچ، زیرہ، چینی اور ایک کپ پانی کو پکا لیں۔
  7. پھر اسے بلینڈ کر لیں۔
  8. املی کی چٹنی کے لیے: چھوہاروں کو رات بھر کے لیے بھگو دیں۔
  9. اب انھیں ایک پین میں املی کے رس، لال مرچ، نمک، زیرہ، سرکہ اور گُڑ کے ساتھ پکالیں، یہاں تک کہ چٹنی گاڑھی ہو جائے۔
  10. پھر اسے نکال کر ٹھنڈا کریں اور بلینڈ کر لیں۔
  11. سلاد کے لیے: ایک پیالے میں مولی، گاجر اور بند گوبھی کو کدوکش کریں اور لڈو پیٹھیوں کے ساتھ سرو کریں۔

Comments

Popular posts from this blog

Samosa Chaat سموسہ چاٹ

Ingredients -  اجزاء سموسے کےلئے: میدہ دو کپ (All purpose flour 2 cups) اجوائن ایک چوتھائی چائے کا چمچ (Carom seeds ½ tsp) نمک آدھا چائے کا چمچ (Salt ½ tsp) گھی دو کھانے کے چمچ (Ghee 2 tbsp) پانی گوندھنے کےلئے (Water to knead) فلنگ کےلئے: آلو دو عدد (اُبلے ہوئے) (Potatoes 2 boiled) ہری مرچ دو عدد (کٹی ہوئی) (Green chilies 2 chopped) ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا) (Coriander leaves 1 tbsp chopped) لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی) (Red chili ½ tsp crushed) چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ (Chat Masala ½ tsp) نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ (Salt ¼ tsp) چاٹ بنانے کےلئے: سموسے دو عدد (Samosas 2) چنے آدھا کپ (اُبلے ہوئے) (Chickpeas ½ cup boiled) دہی آدھا کپ (پھینٹا ہوا) (Yogurt ½ cup beaten) لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی) (Red chili powder ½ tsp) چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ (Chat masala ½ tsp) پیاز دو کھانے کے چمچ (کٹی ہوئی) (Onion 2 tbsp chopped) ہرے دھنیے کی چٹنی دو کھانے کے چمچ (Coriander chutney 2 tbsp) املی کی چٹنی چار کھانے کے چمچ (Tamarind chutn...

اچاری بینگن بنانے کی ترکیب

تیاری کا مکمل وقت  10  منٹ  پکانے کا وقت  30  منٹ  کتنے لوگوں کیلئے ہے  4  افراد  Ingredients -  اجزاء 1   کھانے کے چمچ ادرک۔  2  لہسن پیسٹ۔  3   چائے کا چمچ پسی ہوئی سرخ مرچ۔ 4   چائے کا چمچ پسی ہوئی ہلدی۔ 5  نمک حسبِ ذائقہ۔ 6   چائے کا چمچ آئل۔  دیگر اجزائے ترکیبی : 1   کپ بینگن 25 ملی میٹر ( 1 انچ) مکعبوں (Cubes) میں کٹے ہوئے۔  2  ڈیپ فرائی کرنے کے لیے آئل۔ 3   چائے کا چمچ سونف۔ 4   چائے کا چمچ رائی۔ 5   چائے کا چمچ میتھی۔ 6   چائے کا چمچ کلونجی۔ 7   چائے کا چمچ زیرہ۔ 8   چائے کا چمچ ہینگ۔ 9   کھانے کے چمچ آئل۔  10   کپ پیاز کٹے ہوئے۔ 11   چائے کا چمچ ادرک۔  12  لہسن پیسٹ۔ 13   چائے کا چمچ سبز مرچ کٹی ہوئی۔  14   چائے کا چمچ پسی ہوئی ہلدی۔ 15   چائے کا چمچ پسی ہوئی سرخ مرچ۔ 16   چائے کا چمچ پنجابی گرم مسالہ۔ 17   چائے کا چمچ خشک آم کا پاوؤڈر (...

Chatpati Kaleji Masala چٹ پٹی کلیجی مصالحہSeekh Curry Handi Masala

بکرے کی کلیجی آدھا کلو ادرک ایک چائے کا چمچ لہسن ایک چائے کا چمچ ہری مرچ چار سے چھ عدد ہری پیاز چار سے چھ عدد آئل تین سے چار کھانے کے چمچ نمک حسب ذائقہ (گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا (لال مرچ حسب ضرورت (کٹی ہوئی (کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی ایک عدد لیموں کا جوس سب سے پہلے میں ہری پیاز، ہری مرچ، ادرک، لہسن اور آئل کو چوپر میں ڈال کر چوپ کرلیں۔ ایک پیالے میں کلیجی، چوپڈ مکسچر، نمک، گرم مصالحہ اور کٹی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں میری نیٹ کے لئے رکھ دیں۔ اب فرائنگ پین میں ڈال کر تیز آنچ پر ڈھانپ کر پکائیں۔ مزیدار کلیجی مصالحہ تیار ہے۔ لیموں کا جوس اور کٹی کالی مرچ چھڑک کر گرم گرم سرو کریں۔