
تیاری کا مکمل وقت
35 منٹ
پکانے کا وقت
60 منٹ
کتنے لوگوں کیلئے ہے
4 افراد
کیلوریز
126 کیلوریز
Ingredients - اجزاء
Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
- 1پالک کے ڈنٹھل کھول کر اُبلتے ہوئے پانی میں تین سے چار منٹ پکائیں
- 2پھر ٹھنڈے پانی میں ڈال دیں
- 3پانچ سے سات منٹ کے بعد چھلنی میں ڈال کر اچھی طرح خشک کرلیں اور باریک کاٹ لیں
- 4فرائنگ پین میں کوکنگ آئل کو گرم کریں اور پیاز کو گولڈن فرائی کرلیں
- 5پھر اس میں باریک کٹا ہوا لہسن اور لال مرچ ڈالیں
- 6ہلکا سا پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں اور پالک شامل کردیں
- 7اتنی دیر بھونیں کے تیل علیحدہ ہوجائے
- 8ایک ایک کرکے احتیاط سے انڈے ڈالیں تا کہ زردی ٹوٹنے نہ پائے
- 9دو سے تین منٹ پکنے کے بعد جب زردیاں سیٹ ہوجائیں تو نمک ڈال کر سفیدیوں کو کچلتے ہوئے پالک کے ساتھ بھرتہ بنالیں
- 10املی کا رس اور کالی مرچ چھڑک کر دو تین منٹ ہلکی آنچ پر دم پر رکھ کر اتار لیں
Comments
Post a Comment