Skip to main content

Chappli Kabab Recipe


چپلی کباب اجزاء

  • بیف قیمہ ایک کلو
  • سفید زیرہ کُٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ
  • دھنیاکُٹا ہوا ایک چائے کا چمچ
  • نمک حسبِ ذائقہ
  • ہری مرچ(چوپ) چار عدد
  • ٹما ٹر(بغیر بیج کے چوپ) تین عدد
  • لال مرچ کُٹی ہوئی تین چائے کے چمچ
  • ہرا دھنیا(چوپ) تین کھانے کے چمچ
  • انار دانا(کُٹا ہوا) ڈیڑھ کھانے کے چمچ
  • ادرک(چوپ) دوچائے کا چمچ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • پیاز(چوپ) آدھی
  • انڈے دو عدد
  • مکئی کا آٹا چھ کھانے کے چمچ
  • آئل حسبِ ضرورت

چپلی کباب ترکیب

ایک برتن میں قیمہ، نمک، زیرہ،دھنیا، ہری مرچ،ٹماٹر، لال مرچ کُٹی ہوئی،ہرا دھنیا، اناردانا،پودینہ،ادرک، کالی مرچ،پیاز،انڈے،مکئی کا آٹا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور کباب بنا لیں۔پھر ایک برتن میںآئل ڈال کر شیلو فرائی کر لیں۔آپکے مزے دار چپلی کباب تیار ہیں۔
پکانے کا وقت: 40 منٹ
, افراد: 3-2

Comments

Popular posts from this blog

Chicken Shawarma چکن شاورمہ

بون لیس چکن آدھا کلو لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ سفید مرچ ایک چائے کا چمچ نمک ایک چائے کا چمچ سویا سوس ایک کھانے کا چمچ سفید سرکہ دو کھانے کے چمچ (دار چینی دو کھانے کے چمچ ﴿پسی ہوئی تیل دو کھانے کے چمچ چلی سوس تین کھانے کے چمچ دہی تین کھانے کے چمچ پیٹا بریڈ ایک عدد پیاز تھوڑی سی سلاد پتے حسبِ ضرورت تاہینی سوس: تاہینی دو کھانے کے چمچ دہی آدھا کپ لہسن کا پیسٹ آدھا چائے کا چمچ نمک آدھا چائے کا چمچ سفید مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ بون لیس چکن کو اسٹرپس میں کاٹ لیں۔ پھر چکن اسٹرپس کو ایک چائے کے چمچ لہسن کا پیسٹ، سفید مرچ، نمک، سویا سوس، سفید سرکہ، پسی دار چینی، چلی سوس اور دہی سے ایک گھنٹے کے لیے میری نیٹ کر دیں۔ ایک فرائنگ پین میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کریں۔ اس میں میری نیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر دس منٹ تک فرائی کریں کہ گل جائے۔ اب ایک پیٹا بریڈ پر فرائی کی ہوئی چکن ڈالیں۔ ساتھ ہی تاہینی سوس، پیاز اور سلاد پتے ڈال کر فولڈ کر لیں۔ ایک پیالے میں تاہینی سوس یا چلی گارلک سوس کے ساتھ گرم گرم پیش کریں۔ تاہینی سوس: بلینڈر میں تاہینی...

Laddoo Pethiyan لڈو پیٹھیاں

:لڈو پیٹھیاں کے لئے چنے کی دال دو سو پچاس گرام سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ اجوائن ایک چوتھائی چائے کا چمچ نمک ایک چائے کا چمچ بیکنگ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ تیل تلنے کے لیے :خوبانی کی چٹنی کے لئے (خوبانی ایک سو پچیس گرام (سوکھی نمک آدھا چائے کا چمچ (لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی زیرہ ایک چائے کا چمچ چینی آدھا کپ پانی ایک کپ :املی کی چٹنی کے لئے (املی کا رس ایک کپ (گاڑھا چھوہارے چھ عدد (لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی نمک آدھا چائے کا چمچ  زیرہ ایک چائے کا چمچ سرکہ ایک کھانے کا چمچ گُڑ آدھا کپ :سلاد کے لئے مولی آدھی گاجر آدھی بند گوبھی آدھی لڈو پیٹھیاں کے لیے: چنے کی دال کو رات بھر کے لیے بھگو دیں۔ پھر اس کا پانی نکال کر اس کو سفید زیرہ، اجوائن اور نمک کے ساتھ بلینڈ کر لیں۔ فرائی کرنے سے پہلے اس میں بیکنگ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں۔ پھر بیٹر کو کھانے کے چمچ کی مدد سے گرم تیل میں ڈالیں اور لڈو پیٹھیاں تَل لیں۔ اس کے بعد انھیں نکال کر تیار چٹنیوں اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔ خوبانی کی چٹنی کے لیے: ایک پین میں سوکھی خو...

Seekh Curry Handi Masala